تازہ ترینخبریںپاکستان

لاہور گلبرگ میں واقع حفیظ سینٹر میں آگ لگ گئی

لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع تجارتی مرکز حفیظ سینٹر میں آگ لگ گئی ہے، جس کے بعد وہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سول ڈیفنس کو ریسکیو 1122 عملے کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

بیان کے مطابق آگ کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

یاد رہے کہ حفیظ سینٹر میں سنہ 2020 میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر مالی نقصان پہنچایا تھا۔ دوسری منزل پر لگی یہ آگ چوتھی منزل تک پھیل گئی تھی لیکن اسے فائر فائٹرز مخصوص حصوں تک محدود کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے تاہم آگ بجھانے میں تقریباً نو گھنٹے لگے تھے۔

جواب دیں

Back to top button