تازہ ترینخبریںپاکستان

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش لینے سے گھر والوں کا انکار، آخر کیوں؟

اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع ایک فلیٹ سے برآمد ہونے کے بعد ایک نئی اور افسوسناک صورتِ حال سامنے آئی ہے۔ ان کے اہلِ خانہ، خاص طور پر والد اور بھائی، نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس کے مطابق حمیرا کے والد سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کراچی آنے سے صاف انکار کر دیا اور کہا کہ انہوں نے کچھ عرصہ قبل حمیرا سے تعلق ختم کر دیا تھا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کے مطابق پولیس نے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر اس کے بعد انہوں نے دوبارہ کوئی رابطہ نہیں کیا۔

فی الحال حمیرا کی لاش چھیپا سرد خانے میں موجود ہے جہاں ان کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اہلِ خانہ سے رابطے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ قانونی کارروائی آگے بڑھائی جا سکے
تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ حمیرا اصغر 2018 سے مذکورہ فلیٹ میں اکیلی رہ رہی تھیں۔ بتایا گیا ہے کہ وہ 2024 سے فلیٹ کا کرایہ بھی ادا نہیں کر رہی تھیں۔ فلیٹ کے مالک نے کرایہ نہ ملنے پر قانونی کارروائی کی، اور عدالتی بیلف کے ساتھ جب عملہ فلیٹ خالی کروانے پہنچا تو حمیرا کی لاش ملی۔

ذرائع کے مطابق حمیرا کی موت کو ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔ پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button