تازہ ترینخبریںپاکستان

ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کتنی پرانی ہے؟ دل دہلا دینے والا انکشاف

منگل کی شب پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستانی ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کو ان کے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے جانے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

اس تشویش کی وجہ یہ ہے کہ ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں واقع فلیٹ سے ملنے والی لاش پولیس کے مطابق ’کئی روز پرانی تھی۔‘ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ موت کی وجہ کیا تھی۔

یاد رہے کہ جون میں ہی سینئر اداکارہ عائشہ خان کے گھر سے ان کی 7 روز پرانی لاش ملی تھی۔

ایس ایس پی جنوبی محذور علی نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’اداکارہ حمیرا علی لاہور کی رہائشی تھیں اور اتحاد کمرشل میں سنہ 2018 سے فلیٹ میں رہتی تھیں۔
انھوں نے بتایا کہ ’سنہ 2024 سے انھوں نے کرایہ دینا بند کردیا تھا جس کے خلاف مکان مالک نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔

کراچی میں فلاحی ادارے چھیپا کے رضاکاروں نے حمیرا کی لاش اٹھائی۔ ایمبولینس ڈرائیور زبیر بلوچ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جب وہ فلیٹ پر پہنچے تو اس وقت تک پولیس دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو چکی تھی۔

زبیر بلوچ کہتے ہیں کہ انھوں نے دیکھا کہ ’سٹور روم جیسے ایک کمرے میں فرش پر قالین کے اوپر ایک عورت کی لاش پڑی ہوئی تھی جس نے نیلے رنگ کی پتلون اور اور پنک رنگ کی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی۔‘

ان کے مطابق ’یہ فلیٹ عمارت کے چوتھے فلور پر تھا جس میں دو سے تین کمرے تھے۔ ایک بیڈ روم تھا، گھر میں بجلی نہیں تھی۔‘

’معلوم ہوا کہ مکان مالک نے بجلی بند کرا دی تھی۔ دوسری طرف سے کھڑکیاں کھلی ہوئی تھیں۔ شاید اسی وجہ سے بدبو باہر نہیں گئی۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میرے اندازے کے مطابق لاش کم از کم ایک ماہ پرانی ہوگی۔

جواب دیں

Back to top button