تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

لیاری حادثہ: گورنر سندھ کا لواحقین کو پلاٹ اور بے گھر خاندانوں کو راشن فراہم کرنے کا اعلان

لیاری حادثے کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ خاندانوں کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو 80،80 گز کے پلاٹ دیے جائیں گے، جب کہ بے گھر ہونے والے خاندانوں کو گورنر ہاؤس سے راشن فراہم کیا جائے گا۔

کامران ٹیسوری نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 20 سالوں میں کسی بھی سرکاری رہائشی اسکیم میں ترقیاتی کام مکمل نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکیم 42 تیسر ٹاؤن جیسی جگہوں پر دو دہائیوں سے ترقیاتی سرگرمیاں رکی ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے شہری مجبوراً ناقص پورشنز میں رہائش اختیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (SBCA) کے نظام پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ محض چہرے بدلنے سے نظام درست نہیں ہوگا، بلکہ ادارے کے پورے سسٹم کو بھی تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو برطرف کر دیا گیا ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ وہ لیاری کے عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان کے مسائل پر ایوان میں آواز اٹھائیں گے۔ عمارت گرنے کے واقعے پر وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کمیٹی بنانے کو انہوں نے خوش آئند قرار دیا۔

آخر میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو چھ ماہ کا کرایہ دے اور اسی علاقے میں ان کے لیے رہائش کا بندوبست کرے، ساتھ ہی راشن بھی فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

Back to top button