تازہ ترینخبریںدنیاسپورٹسپاکستان

پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش ٹی20 سیریز: پاکستان نے اسکواڈ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 20 سے 24 جولائی تک ڈھاکا میں کھیلی جائے گی۔

دورہ بنگلہ دیش کیلئے پاکستان کے 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، قومی اسکواڈ میں کئی کھلاڑی اِن اور کئی آؤٹ ہوگئے، بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں سلمان علی آغا کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ٹیم میں کوئی نائب کپتان نہیں ہوگا۔

بنگلہ دیش کے خلاف گزشتہ سیریز کے 16 رکنی اسکواڈ کے 5 کرکٹرز حسن علی، نسیم شاہ، شاداب خان، عرفان خان نیازی اور حارث رؤف کو باہر کردیا گیا۔ 4 کرکٹرز سفیان مقیم، احمد دانیال، سلمان مرزا اور محمد نواز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر محمود پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کوچ مقرر

اسکواڈ میں محمد حارث اور صاحبزادہ فرحان کو وکٹ کیپرز کے طور پر شامل کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، محمد عباس آفریدی اور ابرار احمد شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے 16 جولائی کو بنگلہ دیش پہنچے گی، پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 جولائی ، دوسرا 22 جولائی جبکہ تیسرا میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

Back to top button