
اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کیلئے نامزد کردیا اور کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن ممکن ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ اور مشرق وسطی کے مندوب اسٹیو وٹکوف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ وہ نہ صرف تمام اسرائیلیوں بلکہ یہودیوں کی جانب سے صدر ٹرمپ سے اظہار تشکر کرتے ہیں کہ انہوں نے عظیم مواقع فراہم کیے ہیں۔ ان میں ابراہام معاہدہ بھی ہے۔ وہ ایک کے بعد دوسرے ملک اور خطے میں امن قائم کر رہے ہیں۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام 2026کیلئے نامزد کرنے کا خط باضابطہ طور پر امریکی صدر کوبطور تحفہ پیش کیا اور بتایا کہ وہ یہ خط نوبیل کمیٹی کو بھیج چکے ہیں







