تازہ ترینخبریںدنیاسیاسیات

برکس کی اسرائیل اور امریکا کا نام لیے بغیر ایران پر حملوں کی مذمت

دنیا کی اُبھرتی معیشتوں کے گروپ برکس نے ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ برکس کا 2 روزہ 17 واں سربراہی اجلاس اتوار کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنریو میں شروع ہوگیا۔

برکس تنظیم کے اجلاس میں ایران کی شہری تنصیبات اور عالمی جوہری ادارے کی زیرنگرانی پُرامن جوہری تنصیبات پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کی گئی ۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ 13 جون کے بعد ایران پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی تھے ۔

البتہ بیان میں امریکا یا اسرائیل کا نام لے کر ان کی مذمت نہیں کی گئی
اس کے علاوہ برکس تنظیم نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی اور غزہ کی پٹی اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے تمام دیگر مقامات سے اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کا بھی مطالبہ کیا ۔

اجلاس میں تجارتی ٹیکسوں میں بے پناہ اضافے کو عالمی تجارت کیلئے خطرہ قرار دیا گیا، اجلاس میں ایران اور ایتھوپیا کی عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کی حمایت کی گئی۔

واضح رہے کہ برکس برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا پر مشتمل گروپ ہے جبکہ مصر،ایتھوپیا، انڈونیشیا، ایران اور یو اے ای بھی اب برکس میں شامل ہوگئے ہیں

جواب دیں

Back to top button