تازہ ترینخبریںدنیا

کیا سعودی میں شراب پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا ؟

سعودی حکام نے مملکت میں شراب پر 73 سال سے عائد پابندی ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کردی۔

گزشتہ ہفتے کچھ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ سعودی حکام نے ملک میں 2034ء میں فٹبال ورلڈکپ کے انعقاد کی وجہ سے سیاحوں کےلیے شراب کی فروخت کی اجازت دینے کا ارادہ کیا ہے
سعودی عرب نے اپنی معیشت کو متنوع بنانے اور ایک پرجوش منصوبے کے تحت سیاحوں اور بین الاقوامی کاروباروں کو راغب کرنے کےلیے ملک میں عائد سخت قوانین میں کچھ نرمی ضرور کی ہے لیکن شراب کی فروخت پر اب بھی پابندی عائد ہے۔

سعودی عرب کے سخت قوانین میں نرمی کے بعد اب وہاں پر موجود ملکی اور غیر ملکی لوگ فیشن شوز اور سینما سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں

جواب دیں

Back to top button