
لاہور (محمد اخلاق اسلم)۔کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس اہم ترین پیش رفت کو قومی فخر، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی پاکستان کی خودمختاری، استحکام اور امن کے لیے انتھک کوششوں کا اعتراف قرار دیا ہے۔ایک بیان میں چئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے، ان کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا۔ انھوں نے کہا جرات۔ شجاعت۔ تدبر۔ حکمت اور دانش کا جو مظاہرہ جنرل سید عاصم منیر نے دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔ محسن نقوی نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت، صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے، معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید عاصم منیر کا حق تھا۔جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے، جرات۔ شجاعت۔ تدبر۔ حکمت اور دانش کا جو مظاہرہ جنرل سید عاصم منیر نے دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اپنے
مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ
یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہوں۔ سیکرٹری سپورٹس۔ مظفر خان سیال ،ڈی جی سپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری نے کہا کہ سپورٹس فیملی کی جانب سے قانون و انصاف کی حکمرانی، سیکیورٹی اداروں پر عوامی اعتماد کی بحالی، اور مشکل حالات میں ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کردار کو بے حد سراہتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور سرحد پار خطرات جیسے سنگین مسائل کے خلاف موثر اور عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے جنہوں نے قومی ترقی اور سالمیت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن ۔معظم خان کلئیر نے کہا کہ دہشت گردی نہ صرف انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ یہ معاشی اور تفریحی سرگرمیوں کو مفلوج کرتی ہے، ایک پرامن اور محفوظ پاکستان ہی کھیلوں کی ترقی کے لیے بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے توقع کا اظہار کیا کہ فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایک نیا سفر شروع کرے گا۔ صدر لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم نے کہا کہ لاہور سمیت ملک کا ہر شہری جنرل عاصم منیر اور پاکستان آرمی کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور ملک کی سلامتی و ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔





