تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیل کی حوثی رہنما عبد الملک کو سنوار اور حسن نصر اللہ جیسے انجام تک پہنچانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے جمعہ کو یمنی بندرگاہوں پر حملے کرنے کی تصدیق کی اور حوثی گروپ کے رہنما عبدالملک الحوثی کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔

کاٹز نے پلیٹ فارم ’’ ایکس‘‘ پر کہا کہ اسرائیلی فوج نے ابھی یمن کی ان بندرگاہوں پر حملہ کیا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے جو دہشت گرد حوثی تنظیم کے زیر کنٹرول ہیں۔ صنعا کا ہوائی اڈہ اب بھی تباہ شدہ ہے۔ وزیر نے مزید کہا کہ اگر حوثیوں نے اسرائیل کی طرف میزائل داغنا جاری رکھا تو انہیں سخت ضربیں لگائی جائیں گی۔
کاٹز نے کہا جیسا کہ ہم نے غزہ میں محمد الضیف اور یحییٰ السنوار کے ساتھ کیا، بیروت میں حسن نصراللہ کے ساتھ کیا اور تہران میں اسماعیل ہنیہ کے ساتھ کیا تھا ایسے ہی م یمن میں عبدالملک الحوثی کا پیچھا کریں گے اور انہیں قتل کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی طاقت سے ہر دشمن کے مقابلے میں اپنا دفاع کریں گے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی جمعہ کو الحدیدہ اور الصلیف کی بندرگاہوں پر فضائی حملے کرنے کے بعد یمن میں مزید حملوں کا عہد کیا۔

جواب دیں

Back to top button