
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکہ اور سعودی عرب میں ہتھیاروں کی خریداری کا 142 بلین ڈالر کا معاہدہ طے پا گیا ہے جو دونوں ملکوں کی تاریخ میں پہلا بڑا معاہدہ ہے۔
ہتھیاروں کی خریداری کا یہ معاہدہ 142 بلین ڈالر کا ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ سعودی عرب کو ایک درجن سے زائد امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ جدید جنگی آلات اور سروسز فراہم کرے گا۔
امریکہ پانچ شعبوں میں سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کرے گا۔
ایئر فورس کو جدید بنانے اور خلائی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے والے ہتھیار
ایئر اور میزائل ڈیفینس
میری ٹائم اور کوسٹل سکیورٹی
بارڈر سکیورٹی اور لینڈ فورسز ماڈرنائزیشن
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن سسٹمز اپ گریڈز
وائٹ ہاؤس کے مطابق اس معاہدے میں بہت اہم سطح کی ٹریننگ اور سعودی افواج کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے مدد بھی شامل ہے۔ امریکہ سعودی سروس اکیڈمیز اور ملٹری میڈیکل سروسز میں اضافہ کرے گا







