تازہ ترینخبریںدنیا

ڈرون حملے ہم نے کروائے، بھارت نے تسلیم کر لیا

بھارت نے پاکستان پر ڈرون گردی کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے انڈیا پر ڈرونز کے ذریعے دراندازی کرنے اور اس دوران متعدد ڈرونز گرانے کے دعووں کے بعد انڈیا نے کہا ہے کہ یہ کارروائی پاکستان کی بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب انڈین تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کا جواب تھا۔

انڈیا کی وزاتِ دفاع کی جانب سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب پاکستان نے ڈرونز اور میزائلوں کی مدد سے شمالی اور مغربی انڈیا میں متعدد عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

انڈیا کی جانب سے یہ الزام پاکستانی فوج کے ان دعووں کے بعد سامنے آیا ہے کہ انڈیا نے سات اور آٹھ مئی کی درمیانی شب اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کی مدد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی اور اس نے 25 ایسے ڈرونز مار گرائے۔

انڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جن مقامات پر اہداف کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ان میں آونتیپورہ، بھٹنڈہ، چندی گڑھ، نال، پھالودی، اترلائی اور بھوج شامل ہیں۔

جواب دیں

Back to top button