تازہ ترینخبریںدنیا

بھارتی کشیدگی کے بعد پاک فوج عوام میں پھر سے غیر مشروط طور پر مقبول ہوگئی، بی بی سی

بی بی سی کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی فوج عوام میں دوبارہ مقبول ہو گئی ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں سے تصادم کے بعد جو ساکھ متاثر ہوئی تھی، وہ اب بحال ہوتی نظر آ رہی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کے حامیوں کے ساتھ جھگڑے میں کھو جانے والی مقبولیت کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے۔

انڈیا اور پاکستان میں جاری کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ ’’انڈیا کے ساتھ جب بھی کوئی تنازعہ ہوتا ہے اور وہ بھی خاص طور پر کشمیر کے معاملے پر، تو اس سے ہمیشہ پاکستانی عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے۔‘‘

اس بارے میں بات کرتے ہوئے انھوں نے مزید کہا کہ ’’گذشتہ تین دہائیوں سے پاکستان اور انڈیا کے درمیان یہ سلسلہ جاری ہے اور سنہ 1998 میں دونوں ملکوں کے جوہری طاقت بننے کے بعد بھی یہ سلسلہ رکا نہیں۔‘‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’’پاکستان کشیدگی کو کنٹرول کرنے کے لیے دستیاب ذرائع کو استعمال کرے گا تاہم اگر کشیدگی مزید بڑھ گئی تو بہت بڑا بحران پیدا ہو جائے گا۔‘‘

حسین حقانی نے یہ بھی کہا کہ انڈیا کی جانب سے یہ حملہ ’متوقع‘ تھا۔

جواب دیں

Back to top button