
پاکستان کی قومی اسمبلی کا اجلاس پانچ مئی کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس میں انڈیا کی جانب سے ممکنہ جارحیت اور اقدامات کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کی جائے گی۔
یہ فیصلہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں ہوا جس کے دوران موجودہ صورتحال میں حکومتی بیانیے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں انڈیا کے ساتھ سفارتی کشیدگی کی روشنی میں موجودہ سیاسی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق وزیر دفاع نے قومی سلامتی کے معاملات پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پرعائد کیا ہے جس کی پاکستان سختی سے تردید کرتا ہے







