
ہمیں کیوں نکالا؟ 3500 سے زائد یوٹلٹی ملازمین کی لاہور میں احتجاج کی کال
یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 3500 کانٹریکٹ ملازمین کو فارغ کر دیا
فیصلے کے بعد کانٹریکٹ ملازمین نے لاہور میں احتجاج کی کال دے دی
یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے 3 ہزار 500 سے زائد کانٹریکٹ ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔
سیکرٹری جنرل آل پاکستان ورکرز الائنس یوٹلیٹی اسٹورزعارف شاہ کے مطابق ریجنل مینجرز کواس ضمن میں لیٹرز بھجوا دیے گئے ہیں۔ ریجنل مینیجرز گریڈ ایک سے تیرہ تک کے ملازمین کو فارغ کرنے کے اختیارات رکھتے ہیں ۔
اس فیصلے کے بعد کانٹریکٹ ملازمین نے اسکیم موڑ لاہور پر احتجاج کی کال دے بھی دی ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز یونین کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے حکم امتناعی کے باوجودکانٹریکٹ ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنا غیر قانونی ہے ۔ پیر کو اس سلسلے میں توہین عدالت کی رٹ بھی دائر کریں گے۔







