
تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت منظور
سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں سابق حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست مںظور کرلی ہے۔
جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نومئی سے متعلق کیسزکی سماعت کی۔
سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اعجازچوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا توخصوصی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 لوگ خصوصی عدالتوں میں لے کرگئے ہی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
سپیشل پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اعجازچوہدری نے لوگوں کواکسایا اورسازش کا بھی حصہ رہے۔
خیال رہے اعجازچوہدری 11 مئی 2023 سے گرفتار ہیں۔
سپریم کورٹ نے سینیٹر اعجازچوہدری کی ضمانت مںظورکرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دے دیا







