تازہ ترینخبریںپاکستان

بہاولنگر: زیرِ حراست چوری کا ملزم ہلاک، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر گرفتار

بہاولنگر کے تھانہ ڈونگہ بونگہ میں زیرِ حراست چوری کا ملزم ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق چوری کے ملزم کے ہلاک ہونے پر تھانے کے ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر دی گئی اور تحقیقات جاری ہیں

جواب دیں

Back to top button