تازہ ترینخبریںسیاسیاتپاکستان

پنجاب اسمبلی : گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا

پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی براۓ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا اہم اجلاس آج ہوگا.

پنجاب اسمبلی لوکل گورنمنٹ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین پیر اشرف رسول کی زیرصدارت دو بجے پنجاب اسمبلی کمیٹی روم میں ہوگا

لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا پر پنجاب لوکل گورنمنٹ بل 2025 پر غور ہوگا

والڈ سٹی آف لاہور (ترمیمی) بل 2025 پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی،

لوکل گورنمنٹ کمیٹی اجلاس میں ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے متعلق بریفنگ دی جائے گی.

لاہور روڈ شیخوپورہ کا علاقہ میں غیر قانونی قبضے اور ان کے خلاف کارروائی کی تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا.
پنجاب اسمبلی کی لوکل گورنمنٹ کمیٹی اجلاس میں لوگل گورنمنٹ بل 2025 کے پیراز پر غور و خوص کیا جائے گا.

پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ میں صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق بھی شرکت کریں گے.

پنجاب اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ کے اجلاس میں محکمہ لاء کی جانب سے ممبران کو بریفنگ دی جائے گی.

جواب دیں

Back to top button