پاکستان
جعفر ایکسپریس پر فائرنگ سے ٹرین ڈرائیور زخمی

کوئٹہ: بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق جعفر ایکسپریس فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع کچھ(بولان) میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ٹرین ڈرائیور زخمی ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مسافر ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جس دوران پہلے ٹریک پر دھماکا کیا گیا اور پھر ٹرین پر فائرنگ ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ٹرین میں موجود سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرین پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے۔







