دنیا

عارضی جنگ بندی قبول نہیں، لگتا ہے یورپ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا: روس

روسی وزات خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا نے یورپی ممالک کی جانب سے یوکرین میں فوجی دستوں کی تعیناتی اور ایک ماہ کے سیز فائر کرنے کی تجویز پر تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت خارجہ کی ترجمان نے عارضی جنگ بندی کے امکان کو مسترد کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ٹھوس معاہدوں اور حتمی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

روسی وزات خارجہ کی ترجمان ماریا زخاروا کا کہنا تھا یورپی دستوں کو یوکرین بھجوانے کے خیال سے لگتا ہے کہ یورپ نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا۔

جواب دیں

Back to top button