پاکستان
ملالہ یوسف زئی 13 سال بعد سوات میں آبائی گھر پہنچ گئیں، رشتہ داروں سے ملاقات

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے 13 سال بعد ضلع سوات میں اپنے آبائی علاقے شانگلہ کا دورہ کیا، وہ اپنے آبائی گھر گئیں اور رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی۔
ملالہ یوسف زئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک روزہ دورے پر اپنے گاؤں برکانہ شاہ پور پہنچیں۔ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی اور والدہ بھی ان کے ساتھ تھیں۔
ملالہ یوسف زئی شانگلہ میں اپنے آبائی گھر گئیں اور رشتہ داروں سے ملاقات کی، اس کے بعد ملالہ نے یتیم بچیوں کے لیے تعمیر کیے گئے ملالہ یوسف زئی اسکول کا دورہ بھی کیا







