دنیا

غزہ میں قیدیوں کی رہائی کا معاملہ: امریکا نے حماس سے براہ راست بات چیت شروع کردی

ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ میں قید یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے لیے وسیع معاہدے کے امکان پر حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کا آغاز کر دیا۔

امریکی نیوز ویب سائٹ ’ایکسیوس‘ نے باخبر 2 ذرائع کے حوالے سے اس کا انکشاف کیا۔

امریکی صدر کے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر اور حماس عہدیداران کے ساتھ مذاکرات اس حوالے سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، اس سے قبل امریکا نے حماس کے ساتھ کبھی براہ راست بات چیت نہیں کی، اور اسے 1997 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

پس پردہ ایڈم بوہلر اور حماس کے عہدیداروں کے درمیان ملاقاتیں حالیہ ہفتوں میں دوحہ میں ہوئیں۔

ایک ذرائع نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے حماس کے ساتھ براہ راست بات چیت کے امکان کے بارے میں اسرائیل سے مشورہ کیا، جسے دوسرے چینلز کے ذریعے مذاکرات کے پہلوؤں کا پتا چلا

جواب دیں

Back to top button