دنیا

امریکی سپریم کورٹ ٹرمپ کو غیرملکی امدادی گروپوں کی ادائیگی روکنے کی اجازت نہیں دے گی

منقسم امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکی امدادی تنظیموں کو حکومت کے لیے پہلے سے انجام دیے جانے والے کام کے عوض رقم کی ادائیگی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر دنیا بھر میں چلنے والے انسانی ہمدردی کے منصوبوں پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے ٹرمپ کے فیصلے کو روکا گیا ہے۔

عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو دھچکا دیتے ہوئے 4-5 کے فیصلے میں واشنگٹن میں مقیم امریکی ڈسٹرکٹ جج عامر علی کے حکم کو برقرار رکھا، جس میں انہوں نے انتظامیہ سے کنٹریکٹرز، یو ایس ایڈ اور اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے گرانٹ حاصل کرنے والوں کو ان کے سابقہ کام کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا کہا تھا۔

چیف جسٹس جان رابرٹس اور ان کی ساتھی ایمی کونی بیرٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت کے 3 لبرل ممبران کے ساتھ اکثریتی فیصلہ دیا، جبکہ کنزرویٹو جسٹس سیموئل علیٹو، کلیرنس تھامس، نیل گورسچ اور بریٹ کاوانوف نے فیصلے سے اختلاف کیا

جواب دیں

Back to top button