پاکستان

کوہستان میں مٹی کا تودہ گاڑیوں پر گر گیا، 2 افراد جاں بحق

خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کے علاقے لوٹر میں مٹی کا تودہ 2 گاڑیوں پر گر گیا، جس کے نتیجے میں 2 بھائی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

اپر کوہستان کے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (اے اے سی) خیب گل نے ڈان کو تصدیق کی کہ یہ واقعہ آج صبح کے اوقات میں پیش آیا، جب داسو اور رائے کوٹ کے درمیان ایک سڑک ایک آئل ٹینکر اور پولٹری سپلائی کرنے والے ٹرک مٹی کا تودہ گرنے کے بعد کھائی میں جا گرے۔

اپر کوہستان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت 32 سالہ اسلام زادہ اور 33 سالہ صاحبزادہ کے نام سے ہوئی۔

اس میں مزید کہا گیا کہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے 40 سالہ جہانزیب اور 42 سالہ محمد نیاز زخمی ہوئے

جواب دیں

Back to top button