دنیا

یوکرینی صدر ٹرمپ سے معافی مانگیں، امریکی سیکریٹری خارجہ کا مطالبہ

امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایک ڈیل میکر ہیں، یوکرینی صدر نے جو کچھ کہا اس پر انھیں معافی مانگنا چاہیے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے پروگرام ’دی سورس‘ سے بات کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا ہے کہ دونوں صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات کا اختتام ایک ناکامی پر ہوا ہے تاہم یوکرینی صدر کو اپنے کہے پر معافی مانگنی چاہیے۔

مارکو روبیو نے صدر زیلنسکی کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’انھیں وہاں جا کر مخالفت مول لینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔‘

مارکو روبیو کے مطابق ’جب آپ جارحانہ انداز میں بات کرنا شروع کرتے ہیں اور دوسری جانب صدر ٹرمپ جو کہ ایک ڈیل میکر ہیں جنھوں نے اپنی پوری زندگی ایسے سودے کیے ہیں تو یہ جو کچھ ہوا وہ لوگوں کومزاکرات کی میز پر لانے میں مددگار نہیں۔‘

روبیو نے مزید کہا کہ ’آ پ یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ شاید صدر زیلنسکی امن معاہدہ نہیں چاہتے جبکہ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایسا چاہتے ہیں مگر شاید وہ یہ ثابت نہ کر سکے

جواب دیں

Back to top button