اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ کی زونل کمیٹیوں کو چاند نظر آنے کی شہادت نہیں ملی، پشاور میں مرکزی اجلاس جاری

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں جاری ہے جبکہ اسلام آباد، لاہور اور کوئٹہ کی زونل کمیٹیوں کو چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
مرکزی چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہوا، پورے پاکستان سے 19 رکنی مرکزی اور 6 زونل کمیٹی کے ممبران شریک ہیں۔
مرکزی اجلاس میں ملک بھر کی زونل کمیٹوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے، چاند کی رویت پر زونل کمیٹوں کی رپورٹ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ممبر کمیٹی مفتی عتیق اللہ نے بتایا کہ چاند سے متعلق شہادتوں کے لیے رات11 بجے تک انتظار کریں گے۔
کمیٹی ممبر کا مزید کہنا تھا کہ مفتی پوپلزئی کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، شہادتوں کا جائزہ لیا جائے گا، محکمہ موسمیات کے مطابق چاند نظر آنے کے امکانات کہیں پر بھی نہیں ہیں۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا







