پاکستان
گلیات میں شدید برفباری، ایوبیہ میں بارش کے باعث وین کو حادثہ، 4 مسافر جاں بحق

خیبرپختونخوا اور پنجاب میں پھیلے ہوئے خطے گلیات میں شدید برفباری کے نتیجے میں مختلف سیاحتی مقامات سیاح پھنس گئے جبکہ ایوبیہ میں مسافر وین کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل شاہ رخ علی نے ڈان کو بتایا کہ گلیات میں پھنسے ہوئے سیاحوں کو ریسکیو کرنے کے لیے خصوصی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ جی ڈی اے کی ریسکیو ٹیمیں برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے ہوئےسیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل گلیات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے سیاحوں کو خوراک، گرم کپڑے اور دیگر ضروری امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جی ڈی اے کی مشینری برف ہٹا کر سڑکوں کو بحال کرنے میں مصروف ہے، سیاح موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کریں







