پاکستان

پی ٹی آئی احتجاج میں مظاہرین سے جارحانہ سلوک پر افسر کا دیا گیا استعفیٰ منظور

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں مبینہ طور پر مظاہرین سے جارحانہ سلوک پر افسر پیر سلیمان شاہ راشدی کی جانب سے دیا گیا استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔

انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کے افسر پیر سلیمان شاہ راشدی کا استعفی منظور کرلیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس حوالے سے وزارت اطلاعات نے پیر سلیمان شاہ راشدی کا سول سروس سے استعفے کی منظوری کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔

خیال رہے کہ پیر سلیمان شاہ راشدی نے نومبر 2024 میں اسلام آباد میں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں مظاہرین سے سلوک پر استعفیٰ دیا تھا۔

وزارت اطلاعات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر سلیمان شاہ راشدی کا جھکاؤ ابتدا سے پی ٹی آئی کی جانب رہا تھا جب کہ ان کی حالیہ الیکشن میں عمران کے حق میں ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پیر سلیمان شاہ راشدی نے نومبر 2024 میں تحریری استعفیٰ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات کے نام لکھا تھا

جواب دیں

Back to top button