پاکستان

شدید بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے سبب قراقرم ہائی وے متعدد مقامات پر بند

کوہستان میں شدید بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے مین روڈ بلاک ہو گیا، جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد آنے اور جانے والے مسافر شاہراہ قراقرم پر پھنس گئے۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے اور علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے، سوات، دیر اپر، چترال، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں شدید برف باری ہوئی، جبکہ ہنزہ، اسکردو، غذر، دیامر اور تقریباً گلگت بلتستان کے تمام اضلاع برف کی چادر اوڑھے ہوئے ہے، بارش کا سلسلہ مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے جس سے علاقے میں بھی پارہ گر گیا۔

ترجمان دیامر پولیس راجا اشفاق طاہر نے ڈان کو بتایا کہ قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان 2 مختلف مقامات پر بلاک ہو گئی اور دونوں طرف مسافر پھنس گئے جبکہ سڑک کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔

ترجمان دیامر پولیس نے کہا کہ بالائی کوہستان کے علاقے لوتر میں اب بھی سڑک بند ہے، تاہم بھاشا سے رائے کوٹ سیکشن کو کھول دیا گیا ہے، جو گزشتہ رات بھی لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بلاک ہو گئی تھی۔

داسو میں، اپر کوہستان کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خرم رحمٰن جدون نے ڈان کو بتایا کہ انہوں نے قراقرم ہائی وے پر پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کے لیے ایک ہوٹل کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، جس نے انتظامیہ سے شکایت کی

جواب دیں

Back to top button