دنیا

روس کے ساتھ امن مذاکرات میں یوکرینی صدر زیلنسکی کی موجودگی ’اہم‘ نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس کے ساتھ امن مذاکرات میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا موجود ہونا ’اہم‘ نہیں ہے۔

فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ’میرا نہیں خیال کے اُن (زیلنسکی) کا ان اجلاسوں میں موجود ہونا ضروری ہے۔‘

’وہ معاہدے کرنے کے اس عمل کو بہت مشکل بنا دیتے ہیں۔‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر زیلنسکی شکایت کرتے ہیں کہ انھیں اجلاسوں میں شامل نہیں کیا جاتا لیکن وہ تین برسوں تک ایسے اجلاسوں میں شامل ہوتے رہے ہیں ’اور کچھ نہ کر سکے اس لیے میرا نہیں خیال کہ ان کا میٹنگز میں ہونا اہم ہے۔‘

خیال رہے رواں ہفتے روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بندی کروانے کے حوالے مذاکرات کی نشست سعودی عرب میں ہو چکی ہے لیکن اس اجلاس میں یوکرین کا کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔

اپنے انٹرویو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹامر اور فرانسیسی صدر ایمانویل میکخواں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے روس اور یوکرین کی جنگ رُکوانے کے لیے کچھ نہیں کیا۔

انٹرویو کے دوران جب ٹرمپ سے وزیراعظم کیئر سٹامر اور صدر ایمانویل میکخواں سے متوقع ملاقاتوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ: ’انھوں نے کچھ نہیں کیا، روس سے کوئی ملاقاتیں نہیں کیں۔‘

’میکخواں میرے دوست ہیں، ایک اچھے آدمی ہیں‘ مگر دونوں (صدر مکیخواں اور وزیر اعظم سٹامر) نے روس کے حوالے سے کچھ نہیں کیا

جواب دیں

Back to top button