دنیا
ہولوکاسٹ کی یادگار کے قریب چاقو کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی

برلن میں ہولوکاسٹ کی یادگار کے قریب چاقو کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ہے۔
یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً شام چھ بجے پیش آیا۔ جرمنی کی پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ ایمرجنسی گاڑیاں اور مسلح پولیس اس یادگار کے ایک طرف قطار میں کھڑی ہیں۔ اہلکاروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر علاقے کی تلاشی لی۔
اس واقعے میں زخمی ہونے والے 30 برس کے ہسپانوی سیاح کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے







