دنیا

سعودی ولی عہد کو فون کرکے مذاکرات میں کردار پر ذاتی طورپر شکریہ ادا کروں گا: پوتین

ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان ریاض مذاکرات کے نتیجے میں ہونے والے سیاسی تعامل کے تناظر میں روسی صدر ولادیمیرپوتین نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے اچھا ماحول پیدا کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کریں گے تاکہ وہ مذاکرات میں ریاض کے کردار پر ذاتی طور پر ان کا شکریہ ادا کریں۔
روسی صدر پوتین نے مزید کہا کہ ریاض میں امریکہ کے ساتھ ہماری بات چیت کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ آنے والے دنوں میں شہزادہ محمد بن سلمان سے بات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے توانائی کے معاملے پر روس، امریکہ سعودی مذاکرات کی ضرورت کی طرف بھی اشارہ کیا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کے مطابق ماسکو کا خیال ہے کہ سعودی عرب نے مذاکرات کے لیے ایک پناہ گاہ فراہم کی ہے۔ روسی-امریکی مذاکرات سابق امریکی انتظامیہ کی طرف سے پیدا کیے گئے عالمی مسائل کے حل کا آغاز ہیں

جواب دیں

Back to top button