پاکستان
ڈیل کے نتیجے میں بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش ہوئی: عمران خان

پاکستان کے سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ انھیں ’ڈیل‘ کے نتیجے میں اڈیالہ جیل سے بنی گالہ میں واقع ان کے گھر میں نظربند کرنے کی پیشکش کی گئی تھی تاہم انھوں نے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔
جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کے موقع پر عمران خان نے وکیلوں اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ ’مجھے پیغام ملا ہے کہ ہم سے ڈیل کریں، ہم آپ کی پارٹی کو سیاسی سپیس دیں گے لیکن آپ کو نظر بند کرکے بنی گالہ منتقل کردیں گے۔‘
’میں نے جواب دیا کہ پہلے باقی سیاسی قیدیوں کو رہا کریں۔ میں جیل میں رہ لوں گا لیکن کوِئی ڈیل قبول نہیں کروں گا۔ نظر بندی یا خیبرپختونخوا کے کسی جیل میں نہیں جاؤں گا۔‘
عمران خان کی گفتگو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی ہے اور اس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انھیں ’ڈیل‘ کی پیشکش کس نے کی ہے







