پاکستان
شہباز، بلاول کا 27 ویں ترمیم بھی لانے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہبازشریف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں 26 ویں آئینی ترمیم میں موجود خامیوں کو دور کرنے کے لیے 27 ویں آئینی ترمیم لانے اور اس مقصد کےلیے مولانا فضل الرحمٰن کو اعتماد میں لینےکا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی ، بلاول بھٹو زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی کے لیے مل کر چلیں گے۔
لاہور میں وزیر اعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں گورنرپنجاب سلیم حیدر، سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف، نوید قمر اور مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے جبکہ وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ اور رانا ثنا اللہ بھی ملاقات کا حصہ تھے تھے۔







