پاکستان
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کردی، جسٹس منیب اختر دوبارہ شامل

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کرتے ہوئے کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کو دوبارہ شامل کر لیا۔
رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شامل ہوں گے۔
یہ کمیٹی مقدمات کو مقرر کرنے کا فیصلہ کرتی ہے۔
اس سے قبل، چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے چارج سنبھالتے ہی فل کورٹ اجلاس طلب کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی جانب سے فل کورٹ اجلاس 28 اکتوبر بروز پیر کو بلایا گیا ہے۔







