پاکستان

شمالی وزیرستان میں خود کش حملہ، 8 اہلکار شہید

شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک اسلم پکٹ پر خود کش حملہ ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حملے میں 8 اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ خود کش حملے میں 4 سکیورٹی اہلکار سمیت دو شہری شہید ہوئے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے اہلکاروں کے لواحقین سے بھی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں اور شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کے باہر دھماکا
دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سابق سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کے باہر دھماکا ہوا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ شب حملہ آوروں نے مکان کی دیوار کے ساتھ بم نصب کیا تھا، بم دھماکے ہونے سے مکان کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، معاملے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

Back to top button