پاکستان
جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقریب حلف برداری آج ہوگی

صدرِ مملکت آصف علی زرداری آج 11 بجے نئے چیف جسٹس سے حلف لیں گے۔
تقریبِ حلف برداری میں اعلیٰ عدلیہ کے سینئر ججز، پارلیمنٹیرینز اور سرکاری حکام شرکت کریں گے۔
اس حوالے سے ایوانِ صدر سیکریٹریٹ نے مہمانوں کو دعوت نامے جاری کر دیے ہیں۔
نامزد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے لیے قانون کی حکمرانی یقینی بنائیں گے، یہ بھی یقینی بنائیں گے کہ ریاست کے 3 ستونوں کی خود مختاری کا اصول کامیاب ہو۔
انہوں نے کہا کہ وہ ججوں اور عدلیہ کی عزت و احترام بھی یقینی بنانے کی کوشش کریں گے۔







