دنیا

اسرائیل کی لبنان میں صحافیوں کی رہائش پر بمباری، تین افراد جان سے گئے

بیروت کے جنوبی مضافات میں پرتشدد بمباری کے دوران اسرائیلی فوج نے حاصبیا کے علاقے میں علی الصباح حملہ کیا۔

العربیہ/الحدث کے نمائندے کے مطابق حاصبیا کے علاقے میں ایک اسرائیلی ڈرون نے صحافیوں کی رہائش کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین افراد جان سے گئے جبکہ دو زخمی ہوگئے۔لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی نے کہا، "زحلۃ میں ہمارے نمائندے نے حاصبیا پر اسرائیلی حملے میں تین صحافیوں کی ہلاکت کی اطلاع دی۔” نیز کہا کہ اسرائیلی فوجی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب صبح 3:30 بجے حملہ کیا۔

مقامی میڈیا نے بتایا کہ یہ فضائی حملہ لبنان کے دارالحکومت سے تقریباً 50 کلومیٹر جنوب میں حاصبیا میں ایک ہوٹل پر کیا گیا۔

اس کے علاوہ این این اے کے مطابق بیروت کے جنوبی شویفات العمروسیہ کے علاقے میں اسرائیلی جنگی طیاروں نے "دو عمارات تباہ کر دیں اور وسیع پیمابے پر آگ بھڑک اٹھی جس کا سیاہ دھواں علاقے پر چھا گیا۔”

"سینٹ تھریس کے علاقے میں چھاپے کے باعث آئینی کونسل کے قریب دو عمارات بھی گر گئیں۔”

ایک رات پہلے شدید حملوں کے بعد اسرائیل نےحزب اللہ کے مضبوط مقام سے انخلاء کی وارننگ جاری کی جس کے تقریباً نصف گھنٹے بعد این این اے نے جمعرات کو بیروت کے جنوب میں حملوں کی اطلاع دی۔اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان افیخائی ادراعی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا جس میں مقامات کے نقشے شامل تھے، "آپ حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی تنصیبات اور مقامات کے قریب موجود ہیں جنہیں اسرائیلی دفاعی افواج مستقبل قریب میں نشانہ بنائیں گی۔”

اے ایف پی ٹی وی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ بیروت کے جنوب سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے تھے اور دارالحکومت میں اے ایف پی کے نامہ نگاروں نے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں۔

این این اے نے کہا، "اسرائیلی جنگی طیاروں نے کچھ دیر قبل جنوبی بیروت کے علاقے شویفات پر ایک نیا حملہ کیا اور حارۃ حریک اور حدث کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری میڈیا اور اے ایف پی کی فوٹیج میں دکھایا گیا کہ بدھ کی شام اسرائیلی حملوں سے جنوبی بیروت میں چھے عمارات مسمار ہو گئیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کی تیاری کے مراکز کو "شہری عمارتوں کے نیچے اور اندر” نشانہ بنایا۔23 ستمبر کو اسرائیل نے لبنان میں ایک شدید فضائی مہم شروع کی جس کے بعد سے لبنان کی وزارتِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,580 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اگرچہ اعداد و شمار میں فرق کی وجہ سے حقیقی تعداد زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس نے سات اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ، مغربی کنارے، اسرائیل اور لبنان میں کم از کم 128 صحافیوں اور میڈیا کارکنان کی ہلاکتیں ریکارڈ کی ہیں۔

جواب دیں

Back to top button