پاکستان
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت ہورہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں خون خرابہ کرنے والوں کی پناہ گاہیں افغانستان میں بھی ہیں اوروہاں سے پاکستان میں بھی ان لوگوں کو پناہ گاہیں میسر کی جاتی ہیں۔
پروگرام کے دوران گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ اور پارلیمنٹ میں ڈیڈلاک ختم نہ ہوا تو اس کا نتیجہ آئینی میلٹ ڈاؤن ہوسکتا ہے







