دنیا
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر ابراہیم عقیل کی ہلاکت کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے آپریشن کمانڈر ابراہیم عقیل فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
اسرائیل ڈیفنس فورس کے ترجمان ڈینیئل ہیگری کا کہنا ہے کہ بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈر ابراہیم عقیل مارے گئے ہیں۔
ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان یونٹ کے دیگر ارکان بھی اس حملے میں مارے گئے۔







