دنیا

حزب اللہ کی مقبوضہ گولان اور الجلیل پر میزائلوں کی بارش، بیک وقت ساٹھ میزائل داغے

حزب اللہ نے مقبوضہ گولان اور شمالی علاقوں کے صیہونی فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بوچھاڑ کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ گولان میں صیہونی فوج کے اہم ٹھکانوں پر شدید میزائل حملہ کیا جس کے بعد مقبوضہ گولان سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

مذکورہ ذرائع نے جنوبی لبنان سے شمالی مقبوضہ فلسطین کے بالائی الجلیل پر راکٹ حملوں کی نئی لہر کی طرف بھی اشارہ کیا۔
ادھر مقبوضہ فلسطین کے بیس قصبوں اور مقبوضہ گولان اور صفد میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جنوبی لبنان کی طرف سے صفد، بالائی الجلیل اور کوہ میرون پر میزائل حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان سے 60 میزائل داغے گئے ہیں۔

صیہونی حکومت کے چینل 12 نے شدید میزائل حملوں کی وجہ سے وسیع پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع  دیتے ہوئے بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ اور امدادی ٹیمیں صفد شہر کی جانب روانہ ہوگئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button