حزب اللہ کا اسرائیل پر جوابی حملہ، 200 میزائلوں کی بارش، 7 اسرایئل فوجی ٹھکانے تباہ
لبنان سے صیہونی مقبوضہ علاقوں پر 200 راکٹ داغے گئے جب کہ 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا خبر رساں ذرائع نے حزب اللہ کی طرف سے صیہونی حکومت کے ٹھکانوں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر مسلسل راکٹ حملوں کی اطلاع دی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مغربی الجلیل میں مزید 40 راکٹ داغے گئے جس کے فورا بعد متات، نطوعہ، میرون اور سعسع میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئیں۔
دوسری طرف صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے میرون قصبے پر تقریباً 150 راکٹوں کے داغے جانے اور بالائی الجلیل پر راکٹ حملوں کی نئی لہر کی طرف اشارہ کیا۔
ان ذرائع نے آج صبح سے لبنان کی طرف سے مقبوضہ علاقوں کی طرف 200 راکٹ داغے جانے کی اطلاع دی ہے۔
ادھر مقبوضہ المطلہ کے میئر نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے راکٹ حملوں کے دوران نصف مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ اسی دوران حزب اللہ نے یردن گیریژن میں گولان آرمی کے ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ساتھ نفح میں 210 ویں آرمی کے ہیڈ کوارٹر پر کاتیوشا میزائلوں سے حملے کئے۔ حزب اللہ نے ایلیت ہشہر میں صہیونی فوج کے نئے بنائے گئے ہیڈ کوارٹرز کو بھی نشانہ بنایا۔