اسرائیل پر حزب اللہ کا دہرا حملہ، متعدد افراد ہلاک اور زخمی
دو روز تک لبنان میں حزب اللہ کے جنگوؤں کے زیراستعمال موصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ نے اسرائیل پر جوابی بمباری کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غرب اردن اور غزہ سے محاذوں اسرائیل کی شمالی محاذ کی طرف نقل وحرکت جاری ہے۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگارنے بتایا کہ بالائی الجلیل میں دو گاڑیوں پر کورنیٹ میزائل حملوں کے نتیجے میں کم سے کم ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب شمالی علاقوں میں اسرائیلی باشندوں کے موبائل فون پر دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں۔ دوسرے پیغامات میں شہریوں کے موبائل فون میں دراندازی کے خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی ہوم فرنٹ نے ان پیغامات کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سرکاری ادارے کی طرف سے ایسی کوئی پیغام رسانی نہیں کی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے آج جمعرات کو لبنان میں’دہشت گرد‘ حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کے چھ مقامات پرکو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنان سے ٹینک شکن میزائلوں کی فائرنگ سے متعدد شہری زخمی ہوئے ہیں تاہم سرکاری سطح پر اس کی تصدیق یا تردید نہیں ہوسکی۔