دنیا
حزب اللہ کے سربراہ پیجرز دھماکوں کے بعد جمعرات کو خطاب کریں گے
ایرانی حمایت یافتہ گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کے طول و عرض میں ان کی تحریک کے ارکان کے زیرِ استعمال سینکڑوں پیجرز پھٹنے کے بعد حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ جمعرات کو خطاب کریں گے۔
بدھ کے روز گروپ کے بیان میں کہا گیا کہ نصراللہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے (1400) جمعرات کو "تازہ ترین پیشرفت” کے حوالے سے خطاب کریں گے۔