دنیا

بیروت میں دہشت گردانہ حملہ، ایران سے امدادی ٹیمیں روانہ

بیروت میں سائبر حملے کے بعد ایران سے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہلال احمر کی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت کے علاقے ضاحیہ میں سائبر حملے کے بعد ایران سے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے امدادی ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں۔

ایرانی ہلال احمر کے دستے میں اسپیشلٹ ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر عملے کے افراد شامل ہیں۔ ہلال احمر ایران کے اراکین نے رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کی ہیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ بیروت کے علاقے ضاحیہ میں پیجر ڈیوائس میں متعدد دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کو الرٹ کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button