پاکستان

کراچی: چپ تعزیے کا پہلا جلوس اپنے راستے پر گامزن

کراچی میں چپ تعزیےکے آج دو جلوس نکالے جا رہے ہیں، اس سلسلے کا پہلا ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہو کر اپنے مقرر کردہ راستے پر گامزن ہے۔

جلوس ایم اے جناح روڈ، کیپری سنیما، صدر دواخانے کے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مسافر خانہ نور باغ موسیٰ لین پر اختتام پزیر ہو گا۔

چپ تعزیے کے پہلے جلوس کی سیکیورٹی کے سلسلے میں جلوس کے روٹ کے اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ٹریفک پلان بھی جاری کیا گیا ہے۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو گرو مندر چوک سے جلوس کے روٹ پر جانے کی اجازت نہیں ہے، ٹریفک کو بہادر یار جنگ روڈ سولجر بازار کی طرف موڑا جا رہا ہے۔

ناظم آباد سے آنے والے ٹریفک کو لسبیلہ چوک سے نشتر روڈ کی جانب جبکہ لیاقت آباد سے آنے والے ٹریفک کو تین ہٹی سے لسبیلہ چوک کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

گارڈن سے ایم اے جناح روڈ جانے والے ٹریفک کو انکل سریا سے گل پلازہ موڑا جا رہا ہے۔

دوسرا چپ تعزیہ جلوس دوپہر 1 بجے رضویہ سوسائٹی سے برآمد ہو گا جو شاہ نجف امام بارگاہ مارٹن روڈ پر اختتام پزیر ہو گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق واٹر پمپ سے کریم آباد فلائی اوور دوپہر 1 بجے بند کر دیا جائے گا، الطاف حسین بریلوی روڈ، بڑا بورڈ سے گجر نالہ کراسنگ تک بند ہو گا۔

ٹریفک پولیس نے بتایا ہے کہ اس موقع پر ٹریفک کو کریم آباد چوک سے موسیٰ کالونی کی جانب بھیجا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button