دنیا

غزہ میں اسرائیلی ہیلی کاپٹر گرکر تباہ، 2 فوجی ہلاک اور 7 زخمی

غزہ کے جنوب میں رات گئے اسرائیلی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ غزہ کے جنوبی شہر رفح میں لینڈنگ کررہا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر کو کسی دشمن کی جانب سے نشانہ نہیں بنایا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے، جنہں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں 27 اکتوبر کو زمینی کارروائی کے آغاز کے بعد اب تک 344 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے نتیجے میں 1205 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ حماس نے 251 اسرائیلیوں کو اغوا کرلیا تھا جن میں سے اب بی 97 یرغمالی غزہ میں حماس کی قید میں ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیل کی جوابی کارروائی میں اب تک 41 ہزار 20 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button