دنیا

غزہ: اسرائیلی فوج کا المواصی کیمپ پر حملہ، امریکی بموں کا استعمال، شہدا کی باقیات بھی نہ ملیں

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کے المواصی کیمپ پر وحشیانہ حملہ کیا گیا۔ غزہ سے عرب میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ پر حملے میں امریکی بم استعمال کیے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بم بےگھر فلسطینیوں کے خیموں پر گرائے۔

اس نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے المواصی کیمپ میں گذشتہ رات ہولناک قتل عام کیا ہے۔

دفتر کے مطابق اسرائیلی فوج کے قتل عام میں 41 فلسطینی شہید اور 60 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

غزہ میڈیا دفتر کا کہنا تھا کہ المواصی کیمپ پر حملے کے 19 شہدا کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں۔

دفتر نے کہا کہ طاقتور بموں کے استعمال سے 22 شہدا کی باقیات تک پگھل گئیں۔ خوفناک تباہی کے باعث ان 22 شہدا کی لاشیں بھی نہیں مل سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button