دنیا

حوثی گروپ بحیرہ احمر میں حملے روک دے: امریکہ اور مغرب کی اپیل

امریکہ اور مغربی ممالک کے زیر نگرانی اقوام متحدہ کی بین الاقوامی میری ٹائم آرگنائزیشن (آئی ایم او) نے حوثی گروپ سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے میں بین الاقوامی جہاز رانی کے راستوں کے خلاف اپنے حملے بند کر دے۔ یہ اپیل بحیرہ احمر میں "سونیون” آئل ٹینکر کو مغربی یمن میں ہدف بنائے جانے کے بعد کی گئی ہے۔

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل نے کہا آرسینیو ڈومینگویز نے بدھ کو کہا میں ٹینکر ’’ ایم ڈبلیو سونیون‘‘ کے حوالے سے صورتحال پر گہری تشویش میں ہوں جسے جنوبی بحیرہ احمر کو عبور کرتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ میں اس اقدام اور بین الاقوامی شپنگ پر بلاجواز حملوں کے فوری خاتمے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کرتا ہوں۔

ڈومنگیوز نے مزید کہا کہ اس ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا جس میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ ٹن تیل یعنی تقریباً 10 لاکھ بیرل خام تیل موجود تھا۔ اس حملے سے تیل کے رساؤ کا خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے۔ اس طرح کے رساؤ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشویش پائی جاتی ہے۔

حوثی گروپ نے گذشتہ ہفتے ساحلی شہر حدیدہ کے قریب متعدد پروجیکٹائلز کے ذریعے آئل ٹینکر بحری جہاز کو نشانہ بنایا تھا۔ حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی بربریت کے خلاف غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے بحیرہ احمر میں بحری جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حوثیوں نے اپنی 10 ماہ کی مہم کے دوران دو بحری جہازوں کو ڈبو دیا اور کم از کم تین ملاحوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ان حملوں نے بحری جہاز چلانے والی کمپنیوں کو نہر سویز سے گزرنے پر مجبور کر کے بین الاقوامی جہاز رانی کی آمدورفت میں خلل ڈالا ہے۔

جواب دیں

Back to top button