دنیا
عراقی مزاحمت کا حیفہ پاور پلانٹ پر ڈرون حملہ
الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عراق کی اسلامی مزاحمت نے آج صبح مقبوضہ فلسطین کے شمالی علاقے حیفا میں ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی مزاحمت نے اس حملے میں حیفا پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔
عراقی کی اسلامی مزاحمت نے خبردار کیا تھا کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اس رجیم کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دے گی۔
عراقی مزاحمت مقبوضہ فلسطین میں کارروائیوں کے دوران ہمیشہ غزہ کے عوام کی حمایت اور غاصب رجیم کے خلاف حملوں میں شدت لانے کے اپنے کردار پر زور دیتی رہی ہے۔